ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مرکز نے لیفٹیننٹ گورنر کو کلرک بنا دیا ہے:ستیندر جین

مرکز نے لیفٹیننٹ گورنر کو کلرک بنا دیا ہے:ستیندر جین

Wed, 18 Jan 2017 22:06:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین نے ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنر کو مرکزی حکومت کا کلرک قرار دیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی طرف سے بنائے جا رہے منصوبوں کی فائل 3-3سال سے ان کے پاس پڑی ہیں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔دراصل بدھ کو اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے دہلی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں آپس میں تال میل نہیں ہے، مسافروں کو سفر میں دقتیں آتی ہیں،ابھی تک کوئی ٹھوس کام نہیں ہو رہا ہے۔گپتا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے این سی آر یونیفائیڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بنانے کو کہا تھا،اس سے آلودگی پر بھی روک لگے گی،ساتھ ہی دہلی کا ٹریفک نظام بہتر ہو سکے گا۔اکتوبر 2015کے بعد اب تک اس پر کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ کر رہی ہے تو ٹھوس معلومات مہیا کرائے۔اپنے منشور میں 15نمبر پوائنٹ میں بھی اس کا ذکر ہے،اب بھی اس مسئلے میں کوئی کام حکومت نے نہیں کیا ہے،اس کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ ستیندر جین نے کہا کہ یوٹی اے پر غور ہو رہا ہے،اس کے لئے سڑکیں اور زمین بھی حصہ ہیں۔ڈی ڈی اے میٹرو کے ساتھ ٹی اوڈی بنا رہی ہے۔31بس ڈیپو اور 3آئی ایس بی ٹی بنانے پر ہم کام کر رہے تھے۔دہلی میں کوئی بھی منصوبہ ہوتا ہے اس کی 3-3سال سے فائل پڑی ہیں، انہیں کلرک کا کام سونپ دیا گیا ہے،اہم فائل پر توجہ دینی چاہئے۔ڈی ڈی اے، ٹریفک پولیس میرے اندر کر دو،وزیر ٹرانسپورٹ خود ہوں،سب ٹھیک کر دوں گا۔


Share: